گھر پر موجود رہ کر COVID سے صحت یاب ہونے کے لئے 5 تجاویز

by Shahzad Abbas
Health
Published: 3 years ago
|Updated: 3 years ago

اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز گھر پر موجود رہ کر کوویڈ -19 سے صحت یاب ہو رہا ہے تو یہ تجاویز آپ کے لیے ہیں۔ کوویڈ 19 کی علامات عمومی طور پر کچھ دنوں کے اندر ختم ہو جاتی ہیں۔ پہلے سات سے دس دن کا دورانیہ ایسا عرصہ ہوتا ہے جب مریض کی حالت اچانک بگڑ سکتی ہے۔ لہٰذا اگر آپ کی علامات پُراندیش ہیں تو فوری طور پر ہسپتال کا دورہ کریں۔ ** میڈسٹوئک لائف اسٹائل میڈیسن کے انٹرنل میڈیسن فزیشن ڈاکٹر سنیل ڈھند نے مندرجہ ذیل نکات تجویز کیے ہیں۔ چونکہ ہر مریض کی صحت کی حالت مختلف وجوہات کی بناء پر مختلف ہو سکتی ہے لہٰذا ہم تجویز کرتے ہیں کہ اگر آپ میں کوویڈ کی تشخیص ہوئی ہے تو ان تجاویز پر عمل کرنے سے پہلے کسی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ **

11

Tasks

آرام کریں اور صحتیاب ہونے کے دوران اپنے جسم کو کچھ دنوں کے لئے تندرست ہونے کا وقت دیں

Once

خون جمنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اُٹھیں اور زیادہ سے زیادہ حرکت کریں

Once

کوویڈ 19 سے صحت یاب ہونے تک نرم غذا جیسا کہ سُوپ وغیرہ کھائیں

Once

جب تک آپ وباء کا شکار رہیں زیادہ سے زیادہ مقدار میں مائع اشیاء استعمال کریں

Once

جب تک آپ صحتیاب نہ ہو جائیں آرام کے دوران جتنا ممکن ہو سکے کمر کے برعکس اپنے پیٹ کے بل لیٹیں

Once

کچھ دن کے لیے سنترے کا رس، دیگر کھٹے میٹھے رسیلے پھل، سرخ اور سبز مرچ یا وٹامن سی کے سپلیمنٹ لے کر اپنے اندر وٹامن سی کی مقدار میں اضافہ کریں

Once

باقاعدگی سے سپلیمنٹ لے کر یا ایک گلاس دودھ پی کر وٹامن ڈی حاصل کریں

Once

اپنے پسندیدہ ٹی وی شو دیکھنا، کتاب کا مطالعہ کرنا، فون پر دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنا وغیرہ جیسے کام کر کے کسی بھی طرح اپنے مزاج کو بہتر بنائیں

Once

اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق امریکہ میں ٹائلینول (ایسیٹامائنوفین) یا برطانیہ میں پیراسیٹامول لیں

Once

نمک مِلے پانی یا لیسٹرین کے ساتھ کثرت سے غرارے کریں

Once

کووڈ 19 کی تشخیص ہونے پر شراب اور سگریٹ سے پرہیز کریں

Once

Tags
avatar
Shahzad Abbas

0 Comments

Looking forward to your feedback